16 جولائی 2014 - 12:52
حماس کا ڈرون، مزاحمت کی کامیابی کی دلیل

تھران میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے صہیونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کی اسٹریٹجیک کامیابی پر تاکید ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تھران میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے صہیونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کی اسٹریٹجیک کامیابی پر تاکید ہے۔ ناصر ابو شریف نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ڈرون طیاروں کی پیداوار میں مزاحمت کی کامیابی کے بعد، غاصبوں اور فلسطین مجاہدین کی آئندہ جنگ کے بارے میں کہا کہ سوق الجیشی کامیابی کے ساتھ مزاحمت نے طاقت کا توازن اپنے حق میں پلٹا لیا ہے۔ تھران میں فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ ڈرون طیاروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ دشمن اپنی فوج کو تتر بتر کرنے پر مجبور ہوجائے گا اور جنگ کے میدان میں رونما ہونے والی یہ تبدیلیاں، مزاحمت کے فائدے میں ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲